English Grammar

Punctuation and Capitalization in English with Urdu

Punctuation and Capital Letters in English with Urdu learn Punctuation marks rules and uses Comma ,The Full Stop ,The Mark of Question , The Mark of Exclamation , The Inverted Commas , The Apostrophe

Punctuation and Capitalization in English with Urdu learn Punctuation marks rules and uses Comma ,The Full Stop ,The Mark of Question , The Mark of Exclamation , The Inverted Commas , The Apostrophe.

Punctuation and Capital Letters (اوقاف اور بڑے حروف):

اوقاف اور بڑے حروف انگریزی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں اگر ان کا صحیح استعمال نہ کیا جاۓ تو

عبارت کا مطلب الٹ پلٹ ہو جاتا ہے۔ جب ہم بات کرتے ہیں تو اپنی بات کا مطلب واضح کرنے کے لیے جگہ جگہ رکتے ہیں

اسی طرح لکھنے والا بھی اپنی تحریر میں رکنے کے لیے اوقاف استعمال کرتا ہے۔

The Punctuation – اوقاف

تعریف: اوقاف ان اشاروں یا علامتوں کو کہتے ہیں جو کسی عبارت کے ایک جملے کو

دوسرے کے معنوں کو الگ الگ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

چند بہت مشہور اور اہم علامتیں درج ذیل ہیں۔

  1. Comma (,) – سکتہ
  2. The Full Stop (.) – خاتمہ
  3. The Mark of Question (?) – سوالیہ نشان
  4. The Mark of Exclamation (!) – ندائیہ یا فجائیہ
  5. The Inverted Commas (““) – واوین
  6. The Apostrophe (‘) – ملکیت ظاہر کرنے کا نشان

 

1.The Comma (,) – سکتہ:

قومہ کسی جملے میں مختصر وقفے کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے استعمالات مندرجہ ذیل ہیں۔

۔ قومہ دو یا دو سے زیادہ اسموں، فعلوں اور صنعتوں کو الگ الگ کرنے کے لیے لگاتے ہیں۔

Examples.

Ali, Asif and Babar went to school.

علی، آصف اور بابر سکول گۓ۔

 

Eat, drink and be merry.

کھا‏ؤ، پیؤ اور خوش رہو۔

 

He is honest, intelligent, obedient and healthy.

وہ ایماندار، ذہین، فرمانبردار اور صت مند ہے۔

 

(2)کسی کو بلانے کے لیے۔

Examples.

Amjad, I want a book.

امجد، میں ایک کتاب چاہتا ہوں۔

 

Asif, come here please.

آصف، مہربانی کر کے یہاں آؤ۔

 

My friend, help me.

میرے دوست، میری مدد کرو۔

 

(3)ہاں، نا وغیرہ الفاظ کے بعد۔

Examples.

No, he is not here.

نہیں، وہ یہاں نہیں ہے۔

 

Yes, he is.

ہاں، وہ ہے۔

 

Well, I know it.

اچھا، میں اسے جانتا ہوں۔

 

(4) تاریخ میں۔

Examples.

March 10, 2003.

10 مارچ، 2003

 

August 12, 2004.

12 اگست، 2004

 

January 4, 2005.

4 جنوری، 2005

 

(2).The Full Stop (.) – خاتمہ:

1 جب بھی کوئی جملہ ختم ہو تو ختمہ کی علامت لگائی جاتی ہے۔

Examples.

It is very cold today.

آج بہت سردی ہے۔

 

Keep indoor.

گھر کے اندر رہو۔

 

Don’t go there.

وہاں مت جاؤ۔

 

(2)۔ مخفف لفظوں کے بعد۔

Examples.

She is an M.A.

وہ ایم۔اے ہے۔

 

He is an M.B.B.S.

وہ ایم۔بی۔بی۔ایس ہے۔

 

3.The Mark of Question (?) – سوالیہ نشان:

سوالیہ نشان صرف جملے کے آخر میں ختمہ کی جگ پر استعمال ہوتا ہے۔

Examples.

What do you do?

آپ کیا کرتے ہیں؟

 

How old are you?

آپ کی عمر کتنی ہے؟

 

Is he at home?

کیا وہ گھر پر ہے؟

 

4.The Mark of Exclamation (!) – ندائیہ یا فجائیہ:

وہ لفظ جو خوشی، غمی، افسوس، حیرت یا دعا کو ظاہر کرے اس کے بعد یہ نشان لگایا جاتا ہے۔

اس کے بعد پھر جملہ بڑے حرف سے شروع ہوگا۔

Examples.

How beautiful the rose is!

کتنا خوبصورت پھول ہے!

 

Nonsense! Don’t waste your time.

بکواس! اپنا وقت مت ضائع کرو۔

 

Hurrah! I have won the match.

آہا! میں نے میچ جیت لیا۔

 

5.The Inverted Commas (““) – واوین:

جب کبھی ضرب المثل لکھنا ہو یا جولنے والے کے الفاظ جوں کے توں لکھنا ہو تو الٹے قومے لگاۓ جاتے ہیں۔

اس لیے قومے کے اندر جملہ بڑے حروف سے شروع ہوگا۔

 

 

Examples.

She said, “I am busy”.

اس نے کہا، “میں مصروف ہوں”۔

 

He said, “Easy come, easy go”.

اس نے کہا، “میں مال مفت دل بے رحم”۔

 

6.The Apostrophe (‘) – ملکیت ظاہر کرنے کا نشان:

یہ کسی جاندار اسم کی میکیت کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

 

Examples.

Ali’s pen.

علی کا قلم۔

 

Asif’s house.

آصف کا گھر۔

 

Capital Letters – بڑے حروف

بڑے حروف کے اہم استعمال مندرجہ ذیل ہیں۔

1- ہر نۓ فقرے کا پہلا حروف بڑا ہوتا ہے
2- ۔ نظم کی ہر سطرکا پہلا حروف بڑا ہوتا ہے۔
3-  اسم معروف کے ہر لفظ کا پہلا حروف بڑا ہوتا ہے۔
4-  حروف جو لفظ کف طور پر استعمال ہوں مثلآ

وغیرہ۔O, I‎‎

5- مخفف الفاظ سب کے سب بڑے ہوتے ہیں۔

M.A., B.A., F.A., M.B.A.